چنتامنی:یکم اپریل(محمد اسلم؍ایس او نیوز) آج دوپہر شہر کے سرکاری بس اسٹانڈسے بنگلور کے طرف جانے نکلی سرکاری بس جیسے ہی بس اسٹانڈ کے باہر نکلی تو بس اسٹانڈ کے بالکل بازو میں واقع فروٹ کی ایک دکان میں گھس گئی ، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرکاری بس کا بریک فیل ہوگیا تھا، بے قابو ہوتی ہوئی بس کو آگے بڑھانے کے بجائے ڈرائیور نے قریب مین واقع ایک دکان کی طرف بس کو موڑ دیا جس سے بس فروٹ کی دکان میں گھس گئی اور رُک گئی۔ البتہ اس حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ دکان کے سامنے کھڑی دو گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا دونوں زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے کے فوری بعد کئی گھنٹوں تک ٹریفک نظام متاثر رہا۔
مقامی باشندہ اے ٹی ایس اکرم خان نے آخباری نمائندوں کو بتایا کہ جب سرکاری بس، بس اسٹانڈ سے باہر نکلی تو اچانک فروٹ کی دکان میں گھس گئی تھی، اس موقع پر پیدل جارہے میاں بیوی بس کی زد میں آگئے جس سے دونوں شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں کے ناموں کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ حادثے کے بعد کثیر تعداد میں لوگ متعلقہ دکان کے باہر جمع ہوگئے۔ پولس بھی فوری موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پایا۔